منگلورو ، 23 / اگست (ایس او نیوز) شہر کی مدر ٹیریسا کالونی میں چوری کی ایک ایسی واردات پیش آئی ہے جس میں گھر کی پچھلی کھڑکی کی سلاخیں کاٹ کر اندر داخل ہونے کے بعد چور گھریلو سامان اور زیورات اڑا لے گئے جس مجموعی مالیت کا اندازہ 5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ سریتا پجاری گھر کے دیگر افراد کے ساتھ ناگ پنچمی کےموقع بی سی روڈ پر واقع اپنے مائکے گئی تھی ۔ جب وہ لوگ گھر واپس آئے تو گھر کا پچھلا دروازہ توڑنے کے ساتھ کھڑکی کی سلاخیں کاٹ کر چوری کی واردات انجام دی جا چکی تھی ۔
واردات کی خبر ملنے پر مولکی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ ماہرین مدد سے تحقیقات جاری ہے ۔